Swat

اختیارات بتدریج سول انتظامیہ کے حوالے کیے جارہے ہیں، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) کمشنرملاکنڈڈویژن ظہیرالاسلام اورڈی آئی جی اخترحیات خان نے کہا ہے کہ انتظامی اختیارات بتدریج سول انتظامیہ کے حوالے کیے جارہے ہیں۔ چیک پوسٹوں کو پولیس کے حوالے کرنے کا مرحلہ وار عمل جاری ہے۔ ایپکس کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق انتظامات سول انتظامیہ اور چیک پوسٹیں پولیس کے حوالے کرنے کا بتدریج عمل بھی آرمی چیف نے جووعدہ کیاتھا، اسی کی کڑی ہے۔ 2007ء کے بعد آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج نے انتظام سنبھال لیاتھا۔ پاک فوج، پولیس، عوام اورصحافیوں کی قربانیوں کی بدولت قائم ہونے والے امن کے بعد اب انتظامی اختیارات کی بتدریج سول انتظامیہ کومنتقلی کاعمل جاری ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے سوات پریس کلب میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے عوام سے جووعدہ کیاتھا، اسی کی روشنی میں ایپکس کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق اکثر ایک طرف انتظامی امور سول انتظامیہ کو حوالہ کیے جارہے ہیں، تو دوسری طرف پولیس بھی اب اس قابل ہے کہ وہ چیک پوسٹوں پرتعینات ہوسکے۔ اکتوبر 2017ء میں ایپکس کمیٹی میں فیصلہ کیاگیا کہ اب ملاکنڈڈویژن میں سول انتظامیہ کو انتظامی امور حوالہ کئے جائیں۔ سوات میں ان چیک پوسٹوں میں کمی کرکے اب صرف چھ چیک پوسٹیں باقی رہ گئی ہیں جو بتدریج کم کی جارہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں