سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) ملیریااور ڈینگی سے بچاؤ اور حفاظتی تدابیر کے حوالے سے واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک کی قیادت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سوات ڈاکٹر غلام سبحانی نے کی۔ واک کے شرکا نے ملیریا اور ڈینگی سے بچاؤ اور حفاظتی تدابیر کے حوالے سے بینرز اٹھا رکھے تھے۔ سوات پریس کلب کے سامنے واک کے اختتام پر ڈی ایچ او ڈاکٹر غلام سبحانی اور ملیریا انسپکٹر سید محی الدین نے کہا کہ صحت کے مقررہ مراکز سے عوام ملیریا کے ٹیسٹ اور ادویات سے بالکل مفت استفادہ کریں۔ گذشتہ سال عوام میں شعور اجاگر کرنے کے باعث کل 3800مریض کا مفت ٹیسٹ کیا گیا۔
