Swat

ٹیکس نفاذ فیصلہ، آج ڈویژن کے تما م اضلاع میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال ہوگی

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام ) ملاکنڈ ڈویژن کی جداگانہ حیثیت ’’پاٹا‘‘ختم کرکے ٹیکس کے نفاذ کے حکومتی اعلان کے خلاف آج ڈویژن کے تما م 7اضلاع میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال ہوگی ۔ اس موقعہ پر تمام کاروباری اور تجارتی مراکز بند رہیں گے ۔سوات ٹریڈرزفیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے میڈیا کو بتایا کہ فاٹا کی آڑ میں ملاکنڈ ڈویژن (پاٹا) کی جداگانہ حیثیت ختم کرنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف تاجربرداری نے آج 5جولائی کو مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے ۔ سوات سمیت بونیر ،دیر اپر،دیر لوئر ،ملاکنڈ ایجنسی ،چترال اور شانگلہ میں تمام تجارتی اور کاروباری مراکز بند رہیں گے ۔

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔