Swat

دشمن قوتیں قوم کو نقصان پہنچانے کیلئے شیطانی نیٹ ورک قائم کر چکی ہیں، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سیدظہیر الاسلام شا ہ نے کہا ہے کہ پاکستان دشمن قوتیں ہماری عظیم قوم کو نقصان پہنچانے کیلئے شیطانی نیٹ ورک قائم کر چکی ہیں۔ وہ اس ایٹمی طاقت کو اسلام کا آخری قلعہ سمجھتی ہیں۔ پاکستان اور اسلام دشمنی میں وہ اس پورے خطے کو تباہ کرنے پر تلی ہیں لیکن تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ ہماری نوجوان نسل نے پاک فوج اور دیگر سیکورٹی اداروں کے شانہ بشانہ انتہائی دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن قوتوں کی ہر چال کو ناکام بنادیا ہے۔ نوجوانوں کا یہ عہد خوشحال مستقبل کی نوید ہے کہ ہم نے اپنی تمام توانائیاں اس ملک کی سلامتی اور ترقی کیلئے صرف کرنی ہیں۔ وہ سیدومیڈیکل کالج سوات میں پاکستان سوشل ایسوسی ایشن (پی ایس اے)اور سنٹر فار انفارمیشن ٹیکنالوجی(سی آئی ٹی) کے زیراہتمام سائبر سیکورٹی اور قومی ترقی کے اہداف کے موضوع پر نالج گالہ کانفرنس سے خطاب کررہے تھے جس سے چیدہ آئی ٹی ماہرین اور سائنسدانوں کے علاوہ سنٹر کے ڈائریکٹر جنرل عمار حسین جعفری نے بھی خطاب کیا اور کانفرنس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔