Swat

سوات یونیورسٹی کے زیراہتمام سہ روزہ عالمی کانفرنس شروع

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام)  سوات یونیورسٹی کے زیراہتمام نباتاتی ادویات کے فروغ کے سلسلے میں سہ روزہ عالمی کانفرنس پیر کے روزمینگورہ میں شروع ہوگئی جس میں جرمنی اور ترکی سے آئے ہوئے ریسرچرز سمیت پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے محققین بھی اپنے ریسرچ آرٹیکلزپیش کریں گے۔ ’’کنزرویشن آف میڈیسنل اینڈارومیٹک پلانٹس فارامپرونگ دی لائیولی ہوڈآف ماؤنٹین کمیونٹیزتھروانڈسٹریل لنکیجز‘‘کے موضوع پرہونے والی اس سہ روزہ عالمی کانفرنس کااہتمام سنٹرفارپلانٹ سائنسزاینڈبائیوڈائیورسٹی سوات یونیورسٹی نے ہائیرایجوکیشن کمیشن اسلام آبادکے تعاون سے کیاہے، جو 5ستمبرتک جاری رہے گی۔افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلرسوات یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرمحمدجمال خان نے کہاکہ پاکستان اور بالخصوص سوات میں نباتاتی جڑی بوٹیاں وافرمقدارمیں موجودہیں۔ ضرورت اس امرکی ہے کہ ان سے بھرپوراستفادہ کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ اپنی نوعیت کی دوسری عالمی کانفرنس کے انعقادکامقصدمقامی کاشتکاروں اورکاروباری افرادکوایک ایساپلیٹ فارم فراہم کرناہے، جس کے ذریعہ وہ نباتاتی ادویات کوبرآمدکرکے انٹرنیشنل مارکیٹ میں جگہ بناسکیں۔ انہوں نے کہاکہ سوات یونیورسٹی مستقبل قریب میں نباتاتی جڑی بوٹیوں کی پروسسنگ یونٹ کے قیام کے ساتھ نباتاتی ادویات کی پیدواراورمارکیٹنگ کے لیے بھی ضروری اقدامات کرے گی، تاکہ مقامی کاشتکاروں کی آمدن میں اضافہ ہواوران کی حالت زاربہترہوسکے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں