سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) ڈی آئی جی ملاکنڈریجن سعیدوزیرنے کہا ہے کہ اختیارات کی منتقلی سے پولیس کے کندھوں پر ذمہ داریاں مزید بڑھ گئی ہیں۔ پولیس مزید احسن طریقے سے ڈیوٹی سرانجام دے گی۔ پولیس ہر قسم کی چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ پولیس جوانوں کا عزم جواں اورحوصلے بلندہیں۔ قیامِ امن کے لیے پولیس نے پہلے بھی قربانی دی ہے۔ آئندہ بھی کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ سیکورٹی اختیارات کو پولیس کو منتقل کردیاگیا۔ اِن شاء اللہ دھرتی کی خاطر پولیس قربانیوں کایہ سفر جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام اورپولیس کا چولی دامن کاساتھ ہے۔ عوام کے تعاؤن کے بغیر جرائم پرقابوپاناممکن نہیں ہے۔
Swat
