Swat

مرحلہ وار رخصتی کے بعد ایک بریگیڈ فوج سوات میں رہ جائے گی

سوات   (باخبرسوات ڈاٹ کام)   سوات سے مرحلہ وار فوج جانے کے بعد ایک بریگیڈ فوج سوات میں رہ جائے گی، جو چھاؤنی کا تعمیراتی کام مکمل ہونے کے بعد چھاؤنی میں منتقل ہو جائے گی۔ سوات اور ملاکنڈ ڈویژن میں شورش کے دوران میں حکومت نے یہاں دو ڈویژن فوج کو تعینات کیا تھا۔2009ء کے آپریشن مکمل ہونے کے بعد ایک ڈویژن فوج کو واپس بلایا گیا اور ایک ڈویژن فوج اب بھی سوات میں موجود تھی، جن میں سے مینگورہ اور مٹہ کے بریگیڈ گذشتہ دنوں سوات سے واپس جا چکے ہیں۔ فوجی ذرائع کے مطابق سوات سے میجر جنرل اور ڈئیو ہیڈ کواٹر دو سے تین ماہ میں سوات سے منتقل ہو جائے گا اور ایف سی کیمپ کانجو میں موجود ایک بریگیڈ فوج سوات میں رہے گی جو بعد میں چھاؤنی میں منتقل ہو جائے گی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔