Swat

85 فیصد عمارتیں اور 13 چیک پوسٹیں حوالہ ہوچکی ہیں، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام)   کمشنر ملاکنڈ سید ظہیر الاسلام شاہ نے کہا ہے کہ پاک فوج نے 85 فیصد عمارتیں اور 13 چیک پوسٹیں انتظامیہ کے حوالے کردی ہیں۔ منتقلی کا سلسلہ بتدریج جاری رہے گا۔ اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاک کی جانب سے سول انتظامات انتظامیہ کے حوالے کردیے ہیں۔ سرکٹ ہاؤس سمیت سکول اور کالج انتظامیہ کے حوالے کیے جاچکے ہیں، جن میں 85 فیصد عمارتیں اور چیک پوسٹیں ہمارے حوالے کی جا چکی ہیں جب کہ باقی بتدریج انتظامیہ کے حوالے کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں