سوات(باخبرسوات ڈاٹ کام) جماعت اسلامی ضلع سوات کے نو منتخب امیر محمد امین نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ اس سلسلے میں الخدمت اسلامی میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالواسع نے بھی شرکت کی۔ حلف برداری کی تقریب سے اپنے خطاب میں صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالواسع نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے مہنگائی میں بے تحاشا اضافہ کرکے غریب عوام کو عذاب میں مبتلاکر دیا ہے۔ آسیہ ملعونہ کی رہائی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ مولانا سمیع الحق کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ تقریب سے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سابق ایم پی اے محمد امین اور ضلعی جنرل سیکرٹری مفتی شیر محمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
Swat
