سوات(باخبرسوات ڈاٹ کام) جاپان میں ہونے والے عالمی تحریری مقابلے میں سوات سے تعلق رکھنے والی ہو نہار طالبہ صنم بخاری نے دنیا بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ گوئی پیس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہر سال عالمی تحریری مقابلہ ہوتا ہے جس میں اس سال اس مقابلہ میں دنیا کے 162 ممالک کے 21705 طلبہ نے حصہ لیا، جن میں گورنمنٹ افضل خان کالج مٹہ کی بے ایس اسلامیات کی طالبہ صنم بخاری نے تیری پوزیشن حاصل کرلی۔ اس مقابلہ میں کینڈا کے طالب علم نے پہلی اور فلپائن کے طالب علم نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ صنم بخاری کا کہنا ہے کہ اس مقابلے میں دنیا بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کرنا پاکستان کے لئے اعزاز کی بات ہے ۔
- کمنٹس
- فیس بک کمنٹس
