Swat

سوات کو مسائل کی دلدل سے نکال باہرکریں گے، وقار خان

سوات(باخبرسوات ڈاٹ کام)  سوات سے اے این پی کے ممبرصوبائی اسمبلی وقارخان نے کہا ہے کہ پی کے 7کیلئے اعلان کردہ ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایاجائے۔ صحت و تعلیم، صاف پانی اورسڑکوں کے حوالے سے جواعلانات کیے گئے ہیں، ان کو عملی جامہ پہنانے میں اپناکرداراداکریں گے۔ تعلیمی ایمرجنسی کوعملی کرنے کیلئے تحصیل کبل کے بالائی علاقے میں گرلز وبوائے ڈگری کالجز کا قیام ناگزیرہے۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات کے دوران میں علاقے کے مسائل اٹھاتے ہیں جن کے حل کی بھرپور یقین دہانی کرائی ہے۔ سوات سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ سے توقع ہے کہ وہ سوات کو مسائل کی دلدل سے نکال باہرکریں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ شاہ ڈھیرئی میں مختلف وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے 7 کے بالائی علاقوں کے 6 یونین کونسلز پسماندہ علاقوں پرمشتمل ہیں۔ جہاں صحت وتعلیم، پینے کے پانی اور سڑکوں کی اشد ضرورت ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔