Swat

اپر سوات کو ضلع کا درجہ دینے اور جو ڈیشنل کمپلیکس بارے وکلا کا احتجا جی واک

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) اپر سوات کو ضلع کا درجہ دینے اور خوازہ خیلہ میں جو ڈیشنل کمپلیکس پر تعمیرا تی کام شروع کر نے کے لئے خوازہ خیلہ تحصیل بار ایسوسی ایشن کے وکلا نے احتجا جی واک کیا، جس کی قیا دت تحصیل بار ایسوسی ایشن خوازہ خیلہ کے صدر سید احمد خان ایڈووکیٹ اور جنرل سیکر ٹر ی انور زیب خان ایڈ ووکیٹ نے کی۔ احتجا جی واک خوازہ خیلہ تحصیل سے شروع ہو کر شیر عالم خان کا کا چوک پر ختم ہوا۔ مظاہرین سے اپنے خطاب میں مقررین نے کہا کہ خوازہ خیلہ میں جو ڈیشنل کمپلیکس کے لئے جگہ کا انتخا ب کیا گیا ہے، مگر افسو س کہ تا حال جو ڈیشنل کمپلیکس پر کام شروع نہیں ہوا جس کی وجہ سے عوام کو سخت مشکلات درپیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا پر ویز خٹک نے اپر سوات کو ضلع کا درجہ دینے کا با قاعدہ اعلان کیا تھا، مگر تاحال اپر سوات کو ضلع کا درجہ دینے میں کو ئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔