Swat

پیمرا کی ٹیم کی سوات کیبل آپریٹرز سے ملاقات،انڈین مواد نہ چلانے کی تلقین

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) پیمرا کی ٹیم نے سوات کیبل آپریٹرز سے ملاقات کی اور انہیں سپریم کورٹ کی جانب سے انڈین مواد کے خاتمے کے متعلق احکامات پر سختی سے عمل درآمد کرنے اور اپنی نشریات کو قوانین کے مطابق بنانے کی تلقین کی۔ انڈین ڈی ٹی ایچ اور غیر قانونی چینلز چلنے کی صور ت میں پیمرا سخت اقدامات کا مجاز ہوگا۔ پیمرا ٹیم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کیبل آپریٹرز ایسے رفاحِ عامہ کے پیغامات جو معاشرے میں آگاہی پیداکر نے میں کار آمد ہیں، جیسا کہ ڈیم فنڈ، صاف و سرسبز پاکستان اور ٹریفک قوانین سے متعلق پیغامات کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں، تاکہ ایک ذمہ دار معاشرہ عمل میں لایا جا سکے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔