Swat

ترقی اور امن کی برقراری انتظامیہ اور عوام کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں، بریگیڈئیر محمد کاشف

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام)   مینگورہ فورس کمانڈر بریگیڈئیر محمد کاشف نعیم نے کہا ہے کہ سوات کی ترقی اور یہاں پر امن کی برقراری انتظامیہ اور عوام کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ ملاکنڈ ڈویژن میں پائیدار امن یہاں کے عوام کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ سول انتظامات انتظامیہ کے حوالے کردئیے ہیں۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں تختہ بند میں علاقے عمائدین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اے ڈی سی فواد خان، اے سی ریاض علی خان، کرنل وسیم لیاقت، سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم، پی ٹی آئی کے رہنما زاہد خان عرف باز خان سمیت دیگر بھی موجودتھے۔ اس موقع پر بریگیڈئیر محمد کاشف نعیم نے کہا کہ یہاں کے عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔ یہاں قائم امن میں سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن کے بہادر عوام نے جو قربانی دی ہے، اس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔