Swat

تحریک لبیک کے خلاف مڈٹ نائٹ آپریشن، سوات سے 13افراد گرفتار

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام)  ملاکنڈ ڈویژن میں تحریک لبیک کے خلاف مڈٹ نائٹ آپریشن میں سوات سے 13، بونیر سے 10اور لوئر دیر سے 4راہنما گرفتار کرلیے گئے۔ گرفتار افراد 3 ایم پی ا کے تحت بونیرو تیمرگرہ جیل منتقل کر دیئے گئے۔گرفتار ہونے والوں میں تحریک لبیک کے ڈویژنل صدر علامہ رضا خان،ڈسڑکٹ سوات کے صدر پیر سید اور نائب صدر ضلع سوات نورمحمد سمیت 27 افراد کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سوات سے 13، بونیر سے 10 اور ضلع لوئر دیر سے 4 راہنماوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ذرئع کے مطابق گرفتار شدگان میں تینوں اضلاع کے صدور اور تحصیل صدور شامل ہیں۔ گرفتاری کے بعد تمام افراد کو تین ایم پی او کے تحت ڈگر اور تیمر گرہ جیل منتقل کردیاگیاہے ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔