سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) کبل بازار میں تجاوزات میں روز بروز اضافہ سے پیدل چلنے والوں کا بازار میں گزرنا محال ہوگیا۔ کبل چوک اور گرد و نواح کے بازار میں فٹ پاتھوں سمیت بازار کے بیشتر حصہ اور سڑک پر ٹھیلے والوں نے قبضہ کر رکھا ہے۔ تجاوزات کی وجہ سے اب کبل بازار کے فٹ پاتھوں پر گزرنا مشکل ہوگیا ہے۔ اہلِ علاقہ نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کبل سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے۔
