Swat

سیدو شریف ہسپتال نے نیا شگوفا چھوڑ دیا، خاتون کو آپریشن کے لیے دو سال بعد کا نمبر تھما دیا

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام)  سیدو شریف ہسپتال کے سرجیکل یونٹ نے ایک اور کارنامہ کرکے شدید بیمار خاتون کو آپریشن کے لئے دو سال بعد کا نمبر دے دیا۔ مسماۃ بخت مینہ جن کے گلے میں رسولی ہے، کو تکلیف کے باعث سیدو شریف ہسپتال پہنچایا گیا۔ جہاں موجود عملہ نے معائنہ کے بعد مریضہ کو آپریشن کے لئے 11 اپریل2020ء کا نمبر دیتے ہوئے اسی تاریخ کو ہسپتال میں داخل ہونے کے لیے صبح آنے کا کہہ کر رخصت کیا۔ مریضہ خاتون کا کہنا ہے کہ ان کو بہت تکلیف ہے اور نجی ہسپتال میں آپریشن نہیں کرسکتی اور دو سال تک تکلیف کی وجہ سے وہ مر جائے گی ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں