Swat

وزیر اعظم ہنرمند پاکستان پروگرام سے لاکھوں لوگ مستفید ہورہے ہیں، ڈاکٹر فہیم

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام)  ڈائریکٹر جنرل نیوٹیک خیبر پختونخوا ڈاکٹر فہیم محمد خان نے کہا ہے کہ ہنر روزگار کی ضمانت ہے۔ وزیر اعظم ہنرمند پاکستان پروگرام سے لاکھوں لوگ مستفید ہورہے ہیں۔ ا س سلسلے میں طلبہ و طالبات کو سکالر شپ اور کٹس بھی دیے جارہے ہیں، ان خیالات کا انہوں نے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی سوات میں بیوٹیشن، پلمبنگ، الیکٹریشن، ویلڈنگ، ڈریس میکنگ، کوکنگ اور ووڈ ورک کی تربیت مکمل کرنے والے 21 پوزیشن ہولڈرز میں 25 ہزار، 20 ہزار اور 15 ہزار روپے کے انعامی چیکس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہنر سیکھنے میں طلبہ دلچسپی لے رہے ہیں۔ اب تک صوبہ خیبر پختونخوا میں چالیس ہزار سے زائد لوگوں نے تربیت حاصل کی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔