(باخبر سوات ڈاٹ کام ) سیدوشریف کے مقامی ہوٹل میں خیبر پختون خوا کے کمیشن برائے صنفی امتیاز اور خواتین پر تشدد کی روک تھا م کے ادارے کی عورتوں پر تشدد کے خلاف سولہ روزہ سرگرمیوں کے سلسلے میں آگاہی سمینار منعقد ہوا جس میں مختلف طبقۂ فکر کی خواتین اور جہانزیب کالج کے طلبہ نے شرکت کی سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کمیشن برائے خواتین خیبر پختون خوا کے ممبر روبینہ ناز نے کہاکہ خواتین پر تشدد کے خلاف کمیشن 2009ء میں خیبر پختونخوا حکومت نے اس مقصد کے لیے بنایاتھا کہ وہ خواتین کے حقوق کے لیے قانون سازی میں حکومت کو سفارشات دیں۔ انہوں نے کہاکہ کمیشن نے کافی جانچ پڑتال اور مختلف اداروں کے ساتھ مشاورت کے بعد خواتین پر تشدد اور ان کے حقوق کے لیے کئی سفارشات مرتب کردیے ہیں جن کو بہت جلد صوبائی اسمبلی میں پیش کردیاجائے گا۔
Swat
