(باخبر سوات ڈاٹ کام ) معذورافرادکے عالمی دن کے موقع پرسماعت و گو یائی سے محروم افراد نے سوات میں مظاہرہ کیا۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صدر یوسف علی شاہ، جنرل سیکرٹری حسین اور ترجمان حق نواز نے کہا کہ تعلیم حاصل کرنے کے باجود ہم لوگ بے روزگاری کا شکار ہیں۔ ہر سرکاری محکمہ میں ہمارا 2فیصد کوٹہ ہے جس پر عمل درآمد نہیں کیا جارہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دو فیصد کوٹہ پانچ فیصد کیا جائے اور اس کو عملی طور پر یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سوات میں معذور افراد کا مڈل سکول ہے جس کو اَپ گریڈ کیا جائے تاکہ غریب اور معذور افراد تعلیم سے مستفید ہوسکیں۔
Swat
