سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما روح الامین لالا نے بلاؤل بھٹو کے خلاف افواہوں پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پارٹی کارکن اور عوام ان افواہوں پر کان نہ دھریں۔ ملک کے آئندہ وزیر اعظم بلاؤل بھٹو ہوں گے۔ بھٹوخاندان کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے پہلے بھی ملک وقوم کیلئے قربانیاں دی ہیں اور آئندہ کیلئے بھی قربانیاں دینے کو تیار ہیں۔ پی پی پی نے عوام کے لیے جو کچھ کیا ہے، وہ کسی بھی پارٹی نے نہیں کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عوام کی ہمدردیاں بلاؤل اورپی پی پی کے ساتھ ہیں۔ راستے میں کسی قسم کی رکاؤٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
Swat
