Swat

سوات، حکم عدولی کی بنا پر تین سی این جی اسٹیشن سیل

سوات    (باخبرسوات ڈاٹ کام)   سوات میں انتظامیہ کی وجہ سے بندش کے باوجود گاڑیوں میں گیس بھروانے والے 3 سی این جی اسٹیشن سیل کردیے گئے۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عامرعلی شاہ نے عوامی شکایات پر مختلف علاقوں میں قائم سی این جی اسٹیشنوں کو دورہ کیا اور اس دوران گاڑیوں میں گیس بھروانے پر اوڈیگرام میں گیس پوائنٹ،بلوگرام میں ویگاگیس اور نویکلے میں سوات ہزارہ سی این جی اسٹیشن کو سیل کردیا گیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے دیگر اسٹیشنوں کا بھی دورہ کیا اور مالکان کو متنبہ کردیا کہ انتظامیہ کے تاحکم ثانی ممنوعہ اوقات میں گاڑیوں میں گیس بھروانے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ یاد رہے کہ سوات میں گھریلو صارفین کو گیس فراہمی کے پیشِ نظر انتظامیہ کی جانب سے صبح 5 سے رات 10 بجے تک سی این جی اسٹیشن بند کرانے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔