سوات(باخبرسوات ڈاٹ کام) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام نے کہاہے کہ سوات میں نجی تعلیمی ادارے سپریم کورٹ کے حکم کے پابند ہیں جو ادارے خلاف ورزی کررہے ہیں والدین فوری طورپر کنزیومر کورٹ کو درخواست دیں۔ پرائیویٹ سکول ریگولیٹری اتھارٹی اپنا کردار ادا کر ے۔ سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ سے ملاقات کے دوران انہوں نے ڈویژن بھر میں نجی تعلیمی اداروں کی فیسوں، امتحانی شیڈول اور امتحانات کے حوالے سے کہاہے کہ جو ادارے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق چھٹیوں کی فیس میں پچاس فیصد رعایت، پانچ ہزار سے زائد فیس وصول کرنے والے سکول بیس فیصدرعایت دینے سے انکاری ہیں، والدین فوری طورپر کنزیورمر کورٹ کو سادہ کاغذپر درخواست دیں، ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔
Swat
