Swat

امرتسر جیل میں پچاس سے زائد پاکستانی قید ہیں، عبداللہ

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام)   عبداللہ کے مطابق اس وقت بھارت کے امرتسر جیل میں پچاس سے زائد پاکستانی قید ہیں۔ ان میں سے کچھ نے غلطی سے بارڈر کراس کیا تھا اور کچھ افراد کو سمگلنگ کے دوران پکڑا گیا تھا۔ عبداللہ کے مطابق امرتسر جیل میں قید پاکستانیوں کا کوئی پوچھنے والا نہیں ہے اور وہ وہاں پر بے یار و مددگار پڑے ہیں ۔ عبداللہ کے مطابق وہ واپس اپنے والدین اور بہن بھائیوں کے پاس پہنچ کر بہت خوش ہے۔ آئندہ وہ کبھی بھارت جانے کی غلطی نہیں کرے گا۔ اس کا کہنا تھا کہ میں نے ایک دفعہ ویزا کے لئے درخواست دی تھی لیکن بھارتی سفارتخانے نے اس کو ویزہ نہیں دیا تھا۔ انہوں نے باقی پاکستانیوں سے بھی اپیل کی کہ وہ غیر قانونی طریقے سے بھارت جانے کی کوشش نہ کرے۔ ایک سوال کے جواب میں اس نے کہا کہ تا دم مرگ شاہ رخ خان اور کاجول سے ملاقات کی خواہش دل میں رہے گی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔