سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) ریسکیو 1122 سوات نے 2018ء کی سالانہ رپورٹ جاری کر دی۔ اس حوالے سے ریسکیو 1122 سوات کے ترجمان وقار احمد خان نے میڈیا کوبتایا کہ خیبر پختونخواایمرجنسی ریسکیوسروس1122ڈسٹرکٹ سوات نے گذشتہ سال کے دوران مختلف ہنگامی صورتحال کے دوران عو ام کو بروقت اور فوری سہولیات فراہم کیں۔ ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے سال کے دوران 3935 زائد مختلف واقعات بروقت اور بہترین سہولیا ت جب کہ زخمیوں کو جائے حادثہ پر ہی طبی امداد فراہم کی۔ گذشتہ سال 398 ٹریفک حا د ثا ت جب کہ 249آگ لگنے، 2815 میڈیکل ایمر جنسی، ڈوبنے کے33، عمارت گرنے کے 11 اورجرائم کے 22 واقعات رونما ہو ئے۔
Swat
