Swat

سوات یونیورسٹی، وحید اللہ قرارؔ پویٹ آف دی کیمپس قرار دیے گئے

سوات(باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات یونیورسٹی میں سواستو لیٹرری سوسائٹی کے زیر اہتمام ’’پویٹ آف دی کیمپس‘‘ کے عنوان سے مشاعرے کا انعقاد کیاگیا جس میں سوات یونیورسٹی کے طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مشاعرے میں یونیورسٹی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ شعرا کے مابین مقابلہ کیاگیا۔ مقابلے کے پشتو کے پانچ نامور شعرا جن میں پروفیسر بخت زادہ دانش، پروفیسر عطاء الرحمان عطا، فیض علی فیض ایڈووکیٹ ، فضل سبحان افغانی اور رضوان اللہ شمال نے ججز کے فرائض سرانجام دیے۔ مقابلے میں شریک طلبہ نے اپنے کلام پیش کئے جس میں جرنلزم اینڈ ماس کمیونی کیشن کے شعبے سے تعلق رکھنے والے وحیداللہ قرارؔ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ وحیداللہ قرارؔ باخبر سوات ڈاٹ کام کے رپورٹر اور اینکر پرسن بھی ہیں۔ اس طرح مجتبیٰ کمال اور ملال بلال نے دوسری جب کہ نجیب اللہ افغانؔ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے پوزیشن ہولڈر کو مبارک باد پیش کی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں