(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں مینگورہ بائی پاس پر دریائے سوات کے کنارے تجاوزات کی بھر مار،ہوٹلز مالکان نے دریائے سوات کی حدود میں دیواریں اور پشتے تعمیر کرکے ہوٹلز قائم کردیے ۔انتظامیہ نے چپ سادھ لی ۔سوات میں مینگورہ بائی پاس پر تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ ایک بار پھر شروع کردیا گیا ہے۔بعض ہوٹل مالکان نے دریائے سوات کی حدود میں ہی تعمیرات شروع کردیے ہیں جس سے بائی پاس کی خوب صورتی متاثر اور دریا کا پانی آلودہ ہونے کا خدشہ ہے۔ دوسری طرف سیاحوں کے لیے تفریحی مقامات بھی ختم ہونے کا اندیشہ ہے جس پر شہریوں نے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں جب اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی ریاض علی خان سے رابطہ کیا گیا، تو انہوں نے کہاکہ اس سے قبل بھی ان کے خلاف نوٹس لے کر کارروائی کی گئی ہے۔ اب دوبارہ پیر کے روز متعلقہ اداروں کے حکام کو طلب کیا جائے گا اور تجاوزات کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔
Swat
