سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل بریکوٹ کے علاقہ ابوہا میں سولہ سالہ لڑکی نے زہریلی دوا کھا کر اقدامِ خود کشی کیا۔ پولیس کے مطابق مسما ۃ (ش) نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گھر میں موجود زرعی زہریلی دوا پی کر خود کشی کی کوشش کی جس کو بے ہوشی اور تشویشناک حالت میں پہلے بریکوٹ اور بعد میں سیدو شریف ہسپتال میں طبی امداد کے لئے منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
Swat
