Swat

سوئی گیس کا مسئلہ پانچ روز میں حل ہوجائے گا، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام)  کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام شاہ نے کہا ہے کہ سوات میں سوئی گیس کا مسئلہ آئندہ پانچ روز میں حل ہوجائے گا۔مین پائپ کا کام مکمل ہوجائے گا۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مین لائن میں سوئی گیس کی پریشر کی کمی کی وجہ سے مینگورہ شہر کے عوام کو سو ئی گیس کی فراہمی کا شدید مسئلہ تھا، جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اس سلسلے میں جی ایم سوئی گیس سے رابطے میں ہوں اور انہوں نے مردان سے مینگورہ پائپ لائن کو آئندہ پانچ روز میں مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس کی تکمیل سے شہر سمیت ضلع بھر میں سوئی گیس کی لو پریشر اور کمی کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔عوامی مشکلات کا خاتمہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سوات موٹر وے پر کام تیزی سے جاری ہے۔ٹنل میں کنکریٹ کا کام جاری ہے اور ہماری کوشش ہے کہ اس کو 30اپریل تک کھول دیا جائے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔