سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) تھانہ رحیم آباد کی حدود میں چوری کی وارداتیں کرنے والے چور گروہ کے 3 ارکان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے مسروقہ سامان برآمدکرلیاگیا۔ ایس ایچ او محمد ایاز خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ تندوڈاگ میں چار دکانوں کو نقب لگا کر لوٹا گیا تھا جس پر پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دے کر چور گروہ کے تین ارکان ثاقب خان، شاہد خان اورمحمد ایاز ساکنان تندوڈاگ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے کی مسروقہ اشیا برآمد کیں۔ وارداتوں میں استعمال ہونے والی پک اَپ کو بھی پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے۔
Swat
