Swat

سوات،ڈائریکٹر محکمۂ بدلیات کا ترقیاتی سکیموں کا معائنہ

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام)  ڈائریکٹر جنرل محکمہ بلدیات میاں عادل اقبال نے اپنے دورۂ سوات میں یورپی یونین کے تعاون سے جاری کمیونٹی ڈریون لوکل ڈویلپمنٹ (سی ڈی ایل ڈی) پراجیکٹ کے تحت شروع کردہ ترقیاتی سکیموں کا معائنہ کیا، پراجیکٹ کے علاقائی سربراہ میر عالم خان، ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر انجینئر عمر سہیل اور ڈسٹرکٹ آفیسر فنانس اینڈ پلاننگ حمید علی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ میاں عادل اقبال نے موقع پر جا کر صحت و تعلیم اور آبنوشی کے شعبوں میں مکمل اور زیرِتکمیل سکیموں کا جائزہ لیا۔ ان کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ پراجیکٹ کے تحت شروع کردہ تمام ترقیاتی سکیموں کے ثمرات عوام تک پہنچائے جائیں، تاکہ ان کا معیار زندگی بہتر بنانے میں مدد مل سکے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔