سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات کے بالائی علاقوں میں دس روز گزرنے کے باوجود بھی رابطہ سڑکیں بحال نہ کی جاسکیں۔ اتروڑ اور ملحقہ دیہات کے نوجوانوں نے اپنی مددآپ کے تحت سڑکوں سے برف ہٹانے کی کارروائیاں شروع کر دیں۔ اس موقع پر حکومت کے خلاف شدید احتجاج بھی کیا گیا۔ سوات کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری کے دس روز بعد بھی انتظامیہ اور حکومتی اداروں کی جانب سے رابطہ سڑکوں سے برف نہ ہٹانے پر مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ہی امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ مقامی نوجوانوں نے بیلچے اور دیگر اوزار اٹھا کر سڑکوں سے برف ہٹانے کے لئے امدادی سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔ حکومت کی غفلت اور لاپروائی پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سڑکیں بند ہونے سے انہیں آمد ورفت میں سخت مشکلات کا سامناہے جب کہ اشیائے خور و نوش کی فراہمی اور مریضوں کو اسپتالوں میں پہنچانے میں بھی انہیں مشکلات درپیش ہیں، لیکن حکومت مسلسل غفلت کا مظاہرہ کررہی ہے ۔
Swat
