سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات میں بارش و برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ بالائی علاقوں میں مزید برف باری سے نظام زندگی مزید مشکل ہوگیا۔ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب بالائی علاقوں میں برف باری اور میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو جمعہ کی دوپہر تک جاری رہا جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق کالام میں کم سے کم درجۂ حرارت منفی چھے اور ملم جبہ میں منفی پانچ سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ کے مطابق آج ہفتہ کو سوات میں مطلع صاف رہنے اور بدھ سے بارش و برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے ۔
Swat
