سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) ایلم سکاؤٹس اوپن گروپ سوات کی جانب سے سنو ہائیک کا اہتمام کیا گیا جس میں گروپ کے 20بوائیز،روور اور لیڈرز سکاؤٹس نے شرکت کی۔ اس موقع پر گروپ لیڈر سیاب خان نے کہا کہ سکاؤٹس ملکی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی رہتی ہے۔ چاہے وہ ارضی آفات ہوں یا سماوی مگر سکاؤٹس ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہائیکنگ اور ٹریکنگ سکاؤٹنگ کا اہم حصہ ہے۔ اس تناظر میں امسال سنو ہائیک کا اہتمام کیا گیا جس میں شانگلہ سربانڈہ سے ہائیک کا آغاز کیا گیا اور ملم جبہ ٹاپ پر پہنچ کر اس کا اختتام ہوا۔
Swat
