Swat

سابق صوبائی وزیر محمد علی شاہ باچا لالا انتقال کر گئے

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام)   مسلم لیگ (ن) کے بزرگ رہنما اور سابق صوبائی وزیر محمد علی شاہ باچا لالا 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔ مرحوم مسلسل پانچ مرتبہ ایم پی اے اور چار مرتبہ صوبائی وزیر رہ چکے تھے۔ مرحوم، خیبر پختون خواہ کی صوبائی کابینوں میں ورکس اینڈ سروسز، تعلیم، عشر و زکواۃ، سوشل ویلفیئر، جیل خانہ جات، ٹرانسپورٹ، وائلڈ لائف اور ماہی پروری کے وزیر تھے۔ ان کی نماز جنازہ آج جمعہ کو صبح دس بجے قمبر گراؤنڈ نزد بائی پاس مینگورہ میں ادا کی جائیگی ۔ مرحوم کا شمار مسلم لیگ کے بانی کارکنوں میں ہوتا تھا اور وہ میاں نواز شریف کے قریبی ساتھی تھے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔