( باخبر سوات ڈاٹ کام )سوات پولیس میں اکھاڑ بچھاڑ کرکے گیارہ پولیس تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کرکے چار ایس ایچ اوز کو لائن حاضر کردیا گیا۔ ڈی پی او سوات نے ایس ایچ او منگلور انسپکٹر محمد انور کو تبدیل کرکے ایس ایچ او سیدو شریف، انسپکٹر الطاف خان پولیس لائن سے ایس ایچ او منگلور، روشن علی ایس ایچ او کوکارئی سے پولیس لائن، ایس ایچ او سیدو شریف سہراب خان کو عوامی شکایت پر تبدیل کرکے ایس ایچ او کوکارئی، ایس ایچ او کانجو یار محمد کو پولیس لائن، انسپکٹر نصیر خان کو ایس ایچ اوشموزئی سے ایس ایچ او کانجو، سیف اللہ کو مٹہ سے ایس ایچ او شموزئی، عثمان زادہ کو ایس ایچ او کالا کوٹ سے پولیس لائن، محمد زیب کو ایس ایچ او کالا کوٹ، انسپکٹر فضل ربی ایس ایچ او کالام سے پولیس لائن اور سرباز خان کو رحیم آباد سے تبدیل کرکے ایس ایچ او کالام تعینات کردیا گیا۔
Swat
