Swat

اب کی بار ایک ارب پودے لگائیں گے، وزیر اعلیٰ کے پی

( باخبر سوات ڈاٹ کام ) وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ محمود خان نے کہا ہے کہ نیب خیبر پختون خواہ میں غلط کر رہا ہے۔ آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹرعبدالصمد خان کی گرفتاری غلط ہے۔ اس طرح کے ہراساں کئے جانے سے صوبے میں کوئی کام نہیں کرسکے گا۔ میں عبدالصمد کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں اور وزیر اعظم عمران خان بھی ان کی گرفتاری پر خفا تھے۔ اس طرح کی کارروائیوں کو ہم نہیں مانیں گے۔ مٹہ میں شجر کاری مہم کے افتتاح کے بعد تقریب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گورنر کے ساتھ ان کا کوئی اختلاف نہیں۔ایسی خبریں پھیلانے والوں کو اللہ ہدایت دے۔ انہوں نے کہا کہ جب اس صوبہ میں ہمیں حکومت ملی تو صوبے میں جنگلات تباہ ہو چکے تھے۔ اب صوبے میں ایک ارب درخت لگانے پر محکمہ جنگلات کو شاباش دیتا ہوں۔ اس بار پورے ملک میں 54 بلین روپے کے ایک ارب پودے لگائے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ آج اتوار کو مینگورہ میں خپل کور ولیج کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور تقریب سے خطاب کریں گے ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔