Swat

مینگورہ، ایک بار پھر چھے گھنٹے کی طویل بریک ڈاون، کاروبارِ زندگی معطل

سوات  (باخبرسوات ڈاٹ کام)   مینگورہ شہر میں ایک بار پھر بجلی کی چھے گھنٹے طویل بریک ڈاؤن سے نظام زندگی معطل ہوکر رہ گیا۔ منگل کی صبح بغیر کسی اطلاع کے پیسکو نے مینگورہ شہر کے مختلف علاقوں میں اچانک بجلی بند کردی جو سہ پہر تین بجے بحال کردی گئی۔ بجلی کی طویل بریک ڈاؤن سے شہر میں کاروبار زندگی معطل رہا۔ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو پانی کی ترسیل بھی نہ ہو سکی۔ پیسکو حکام نے رابطہ پر بتایا کہ ضروری مرمتی کام کی وجہ سے بجلی بند کی گئی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔