Swat

سوات کے جانباز فرمان علی کے نام پر سعودی حکومت کا اسپتال بنانے کا اعلان

سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام)  سعودی عرب کے شہر جدہ میں 2009ء کو سیلاب میں 14 سعودی باشندوں کو بچاکر خود شہید ہونے والے سوات کے جانباز فرمان علی شہید کو سعودی حکومت 10سال بعد بھی فراموش نہ کرسکی۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دورۂ پاکستان کے دوران فرمان علی شہید کے نام پر اسپتال قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ والد اور بیٹی نے اسپتال شہید کے گاؤں خوازہ خیلہ میں تعمیر کرانے کی خواہش ظاہرکردی۔ سعودی حکومت نے جدہ میں مرکزی شاہراہ ان کے نام کرادی اور سعودی عرب کے سب بڑے سول اعزاز سے نوازا۔ سعودی حکومت نے خاندان کو شاہی مہمان بناکر عمرے کے لئے بھی بلایا۔ اس کے علاوہ فرمان شہید کے نام سے ان کے گاؤں میں مسجد بھی تعمیرکرائی اور اب ان کے نام پر اسپتال قائم کرنے کا اعلان بھی کر دیا۔ فرمان شہید کے والد حاجی عمررحمن اور بارہ سالہ بیٹی جویریہ نے سعودی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے خواہش ظاہرکردی ہے کہ یہ اسپتال ان کے گاؤں خوازہ خیلہ میں تعمیرکرایا جائے۔ فرمان علی شہید کو حکومت پاکستان نے بھی 2011ء میں تمغہ شجاعت سے بھی نوازاتھا ۔

تبصرہ کریں