سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات میں سوئی گیس کے بھاری بلوں نے صارفین کو شدید پریشان اور گیس دفاتر کے چکر لگوانے پر مجبور کردیا۔ ماہِ جنوری کے گیس کے بل آتے ہی صارفین کے ہوش اڑ گئے۔ جن لوگوں کے بل تین سو سے چار سو روپے آتے تھے، ان میں سے بیشتر صارفین کو دس ہزار سے ساٹھ ہزار روپے کے بل موصول ہوئے ہیں جس کی وجہ سے صارفین گیس دفاتر کے چکر لگاتے ہیں۔وہاں موجود عملہ ان کو کہتا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے اور وہ صرف ان بلوں کو قسطوں میں تقسیم کر سکتے ہیں۔ گیس دفتر کے باہر موجود صارفین کا کہنا تھا کہ وہ اتنے بل جمع نہیں کرسکتے اور گیس والے ان کے کنکشن کاٹ دیں۔ وہ مجبوراً ایل پی جی گیس پر گزارا کریں گے۔
Swat
