Swat

کبل، غیر قانونی ٹیکسوں کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی، عبدالغفور خان

(باخبر سوات ڈاٹ کام)کبل کے تاجروں نے لائسنسوں کی مد میں غیر قانونی ٹیکسوں کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کی دھمکی دے دی۔ تاجر رہنما عبد الغفور خان، سلطان روم، تحصیل ناظم حاجی رحمت علی،تحصیل کونسلر عثمان غنی، اقبال، خاندان، ظفر علی،اقبال حسین اور دیگر نے گذشتہ روز تحصیل ناظم آفس کبل میں تاجر برادری کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلال فوڈ اتھارٹی، کنزیومر کورٹ، محکمۂ صحت، تحصیل انتظامیہ، ٹی ایم اے، فوڈ سیفٹی، محکمۂ پولیس اور دیگر ادارے الگ الگ آکر تحصیل کبل کی تاجر برادری کو لائسنس فیسوں، غیر قانونی ٹیکسوں اور ناروا اور بھاری جرمانے لگا کر تنگ کررہے ہیں جو کسی بھی صوت قابلِ برداشت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بے روزگاری اور مہنگائی کی وجہ سے کاروبار نہ ہونے کے برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مطالبات تسلیم نہ ہونے پر تحصیل کبل کے تمام بازار بند کریں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔