Swat

سعودی جیل میں قید سوات کا رہائشی بحفاظت اپنے آبائی گاؤں پہنچ گیا

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سعودی جیل میں قید سوات کا رہائشی عبدالرحمان بحفاظت اپنے آبائی گاؤں امانکوٹ پہنچ گیا۔ سعودی عرب کے الحرر جیل سے رہائی پانے والے عبدالرحمان ولد ارسلا خان نے اس موقع پر کہا کہ اس نے دوسال سعودی جیل میں بڑی تکالیف اور مشکلات میں گزارے۔وہاں بہت سی آزمائشوں کا سامناکرنا پڑا اوران دو سالوں میں ان کا پوچھنے والااوررہائی کی ضمن میں مدد کرنے والاکوئی نہ تھا۔ انہوں نے کہاکہ وہ گھر کا واحد کفیل ہے، لیکن جیل میں قید ہونے کی وجہ سے گھر والوں کو ایک پائی بھی کما کر نہیں بھیج سکا۔ چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان ان کے ساتھ ملاقات کرنے ان کے گھر پہنچ گئے، اور ان کی خیریت دریافت کی ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔