Swat

بحرین، خاتون کی خود پر فائرنگ، زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسی

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) بحرین کے علاقہ بالا گھڑئی میں 25 سالہ شادی شدہ خاتون نے خود پر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی۔ مسماۃ (ا) زوجہ طاہر کی شادی تین سال قبل ہوئی تھی۔ ان کے ہاں بچوں کی پیدائش نہیں ہورہی تھی۔ گذشتہ روز اس نے گھر میں موجود پستول سے خود پر فائرنگ کی جس سے وہ شدیدزخمی ہوگئیں۔ مجروحہ کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ابتدائی بیان میں اس نے کہا کہ وہ زندگی سے تنگ آچکی تھی۔ اس لئے خودکشی کی جس کے بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔