سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے املوک درہ میں بیوی کو قتل کرنے والے ملزم شوہر گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی ایس پی بریکوٹ سرکل بادشاہ حضرت خان اور ایس ایچ او غالیگے اخترایوب نے میڈیا کو بتایا کہ 26 فروری کو نواحی علاقے املوک درہ میں ملزم محمد جان نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی مسماۃ (ر) کو قتل اور دو سالہ بیٹی عروبہ کو زخمی کرکے فرار ہوگیا تھا جسے ایلم کی پہاڑیوں سے گرفتارکرلیا گیا ہے۔ اس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف جرم کرلیا ہے، تاہم ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔
Swat
