سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) کینسرکے موذی مرض میں مبتلا 26سالہ محمد اعجاز خان کے والدین نے ان کے بچے کے علاج کے لئے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے۔ محمد اعجاز خان کے والد سردار عالم کے مطابق وہ رکشہ چلاتا ہے اور ان کے بیٹے کا علاج شوکت خانم ہسپتال میں ہو رہا ہے، جن میں سے تیس فیصد خرچ ہسپتال برداشت کر رہا ہے۔ آپریشن میں 70فیصد خرچہ مریض کو برداشت کرنا ہوگا۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی مالی معاونت نہ کریں۔ صرف ہسپتال میں ان کے بچے کا خرچہ برداشت کرکے انسانی زندگی بچائیں۔ ہسپتال میں علاج کرانے والے مخیر حضرات ان کے والد سے ہسپتال کا نمبر اس رابطہ نمبر03444847448پر لے سکتے ہیں ۔
Swat
