(باخبر سوات ڈاٹ کام ) یومِ پاکستان کے موقع پر سوات میں مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ مختلف سکولوں میں یوم پاکستان کی تقریبات منعقد ہوئیں۔ سوات میں یوم پاکستان کے موقع پر پختونخوا ریڈیو نے خصوصی نشریات کا اہتمام کیا۔ تنظیم شہری دفاع نے سوات میں 23 مارچ پاکستان ڈے کو پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے طور پر منایا۔ ریسکیو 1122 سوات کے زیر اہتمام ریسکیو ہیڈکوارٹر سیدو شریف میں یوم پاکستان کی شاندار تقریب ہوئی۔ اس موقع پر رنگا رنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ ریجنل سپورٹس سوات کے زیر اہتمام مکان باغ سپورٹس کمپلیکس میں مختلف کھیلوں کا انعقاد کیا گیا ۔
۔
Swat
