سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام ) پہلاڈسٹرکٹ ناظم سپورٹس گالہ میں جمناسٹک کے مقابلے اختتام پزیر، ورکنگ فوکس جمناسٹک اکیڈمی نے پہلی،ماسٹر نے دوسری اور سوات سپورٹس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سپورٹس گالہ میں جمناسٹک کے مقابلوں میں سات ٹیموں نے حصہ لیا۔ تمام ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا جس میں ورکنگ فوکس جمناسٹک اکیڈمی نے اپنی روایت برقراررکھتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی اور 5 سونے، 5 چاندی اور 3 کانسی کے تمغے حاصل کیے۔
Swat
