Swat

ڈائریکٹریٹ جنرل ریسکیو 1122 کا سوات کے ہیڈکوارٹر کا دورہ

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام )  ڈائریکٹریٹ جنرل ریسکیو1122 کے ڈائریکٹر آپریشنز خیبر پختونخوا حسن داد خان نے ریسکیو 1122 سوات کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور مشینری و آلات کے معائنہ کے علاوہ ریسکیو عملے سے انکے مسائل و مشکلات بھی معلوم کیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان یوسفزئی نے انہیں سوات میں ریسکیو سرگرمیوں اور کارکردگی سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ ڈائریکٹر آپریشنز نے کنٹرول روم، سٹیشن، آپریشنل گاڑیوں اور آلات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر حسن داد نے ریسکیو سوات ہیڈکوارٹر کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریسکیو1122 کے اہلکار مشکل حالات کے باوجود عوام کو خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔