Swat

محکمۂ صحت سوات کا انسداد ڈینگی مہم کا آغاز

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام ) محکمۂ صحت نے سوات میں گرمیوں کی آمد کے پیشِ نظر انسداد ڈینگی کی ہمہ گیر مہم کا آغازکیا ہے۔ خطرے کے ممکنہ مقامات پر ڈینگی مچھر کے لاروا کو تلف کرنے کیلئے 20 مارچ سے سرویلنس سرگرمیاں بھی شروع کی گئی ہیں۔ اس مقصد کیلئے ڈینگی ٹیمیں جگہ جگہ افزائشی مقامات کو چیک کررہی ہیں اور جہاں سے لاروا برآمد ہوتا ہے، اسے موقع پر تلف کردیا جاتاہے۔ انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سوات ڈاکٹر غلام سبحانی کی زیر نگرانی تمام فیلڈ سٹاف کی تربیت بھی مکمل ہوگئی ہے اور ضلع کی سطح پر کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔