Swat

آل سوات موبائل فون ایسو سی ایشن کا پی ٹی اے کے خلاف مظاہرہ

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام ) آل سوات موبائل فون ایسو سی ایشن نے پی ٹی اے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین گرین چوک سے ہوتے ہوئے سوات پریس کلب پہنچ گئے۔ مظاہرین نے پلے کارڈ ز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر پی ٹی اے کے خلاف مختلف نعرے درج تھے۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل صدر طاہر خان نے کہا کہ پی ٹی اے نے موبائل فون پر ٹیکس سمیت ایپرول اور ٹیگ لگانے کا فیصلہ کیا ہے، جو ہمیں کسی صورت قبول نہیں ہے اور نہ ہی ہم پر زبردستی مسلط کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک گیر احتجاج جاری ہے۔ اگر ہم پر فیصلہ مسلط کیا گیا، تو سڑکوں پر بیٹھ کر احتجاجی تحریک شروع کریں گے ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔